پنجاب حکومت کا کم آمدن والے خاندان کے طلباء کیلئے سکالرشپس کا اعلان

Apr 12, 2023 | 19:35:PM

 (24 نیوز) پنجاب حکومت نے کم آمدن والے خاندان کے طلباء کے لیے سکالرشپس کا اعلان کر دیا۔ فی طالب علم کو 2 لاکھ روپے کی سکالر شپ دی جائے گی۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں کم آمدن والے خاندان کے طلباء کے لیے سکالرشپس کا اعلان کر دیا گیا۔ انڈر گریجوایٹ ہر طالب علم کو دو لاکھ روپے کی سکالر شپ دی جائے گی۔ سکالرز شپس کے لیے درخواستیں 19 اپریل تک جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

انڈر گریجویٹ سکالر شپ کے تحت سالانہ 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ درخواستیں پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی ویب سائٹ پر جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ پچاس فیصد طلبا اور پچاس فیصد طالبات کے لیے سکالر شپس ہونگی۔

مزیدخبریں