معروف بھارتی اداکارہ فلم کی ریلیز سے قبل آواز کھو بیٹھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو اپنی نئی فلم کی ریلیز سے قبل سخت بیمار ، آواز بھی کھو بیٹھیں۔
تفصیلات کے مطابق تیلگو فلم ڈائریکٹر گناسیکر نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سمانتھا رتھ پربھو انتہائی بیمار ہو گئی ہیں جس لیے وہ فلم کے پروموشنز میں شریک نہیں ہو پا رہی ہیں،انہوں نے بتایا کہ "لگاتار کھانسی اور بخار کے باعث سمانتھا بولنے سے قاصر ہیں اور ممکنہ طور پر فلم کی سکریننگ میں بھی شریک نہیں ہو پائیں گی،گناسیکر نے بتایا کہ اداکارہ سمانتھا اس وقت اپنے گھر پر ہیں ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے"۔
View this post on Instagram
دوسری جانب سمانتھا رتھ پربھو نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنی بیماری اور اپنی نئی فلم شکنتلام میں شرکت کیلئے دعوت دی، اداکارہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "میں اس پورے ہفتے آپ کے درمیان اپنی فلم کی تشہیر کرنے اور آپ کی محبت میں ڈوب کر بہت پرجوش تھی،بدقسمتی سے مصروف شیڈولز اور پروموشنز نے اس کا نقصان اٹھایا ہے،اور میں بخاری میں مبتلا ہوں اور اپنی آواز کھو بیٹھا ہوں".
(1/2)I was really excited to be amongst you all this week promoting my film and soaking in your love.
— Samantha (@Samanthaprabhu2) April 12, 2023
Unfortunately the hectic schedules and promotions have taken its toll, and I am down with a fever and have lost my voice.
اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنے مداحوں کو کہا کہ " براہ کرم آج شام (ایم ایل آر آئی ٹی ) کے سالانہ دن کی تقریب میں "شکنتلام" کی ٹیم میں شامل ہوں، آپ کو یاد کریں گے ۔
(2/2)Please join team #Shaakuntalam at the Annual Day Event of MLRIT this evening… will miss you ♥️
— Samantha (@Samanthaprabhu2) April 12, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ سمانتھا آٹوامیون کنڈیشن میوسیٹس (Myositis) کا شکار ہو گئی تھیں جبکہ انہیں اداکار ناگا چیتنیا سے علیحدگی کے بعد نجی زندگی میں بھی تبدیلیوں کا سامنا رہا ہے, جبکہ دو روز قبل انہوں نے اپنے ایک مداح کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ "ان کی اور عینک کی پکی دوستی ہو گئی ہے"، یعنی وہ کچھ عرصہ عینک کے ساتھ نظر آئیں گی۔اداکارہ سمانتھا نے اپنے ایک انٹر ویو میں بتایا تھا کہ "تیز روشنی کے باعث ان کی آنکھوں میں تکلیف ہوتی ہے"۔
Glasses are my new best friend ????????#Shaakuntalam https://t.co/X9151BOZx2
— Samantha (@Samanthaprabhu2) April 9, 2023
View this post on Instagram