اسحاق ڈار کی اجلاس میں شرکت، آئی ایم ایف نے سٹاف لیول معاہدہ کی منظوری کی یقین دہانی 

Apr 12, 2023 | 21:44:PM
اسحاق ڈار کی اجلاس میں شرکت، آئی ایم ایف نے سٹاف لیول معاہدہ کی منظوری کی یقین دہانی 
کیپشن: پاکستن اور آئی ایم ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف اجلاس میں ورچوئل شرکت، ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے سٹاف لیول معاہدہ کی منظوری کی یقین دہانی کرا دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف اجلاس میں ورچوئل شرکت کی،وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی،وزیر خزانہ نے ملکی معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان نے نویں جائزہ کی تمام شرائط پوری کر لی ہیں ،پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
وزارت خزانہ نے کہاکہ ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد آزور نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ، جہاد آزور نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ جلد ہوگا ،سٹاف لیول معاہدے کی منظوری بورڈ سے لی جائے گی ۔
ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھے گا ،پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کو بروقت مکمل کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم پرلاہورمیں کاروباری اوقات کار میں نرمی