(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کے زیرصدارت اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے دفاع کا فیصلہ کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قانونی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،اٹارنی جنرل منصور عثمان شریک ہوئے، اجلاس میں مریم اورنگزیب، رانا ثنااللہ، خواجہ آصف اور دیگر نے بھی شرکت کی،
اجلاس میں حکومتی قانونی ٹیم نے بریفنگ دی ، وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی طرف سے سپریم کورٹ میں مقدمات پر بریفنگ دی گئی،ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں حکومتی ٹیم نے سپریم کورٹ کے نوٹسز پر حکمت عملی مرتب کی ،اجلاس میں پنجاب کے الیکشن فنڈز سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس کو سپریم کورٹ کے بنچ کی تشکیل پر بھی بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی سپریم کورٹ میں سماعت پر بھی غورکیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی اجلاس میں شرکت، آئی ایم ایف نے سٹاف لیول معاہدہ کی منظوری کی یقین دہانی