جن کے دل بہت بڑے ہوتے ہیں ان کا علم بہت بڑا ہوتا ہے، ساحر لودھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) میزبان ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ وہ جن کے زہن بہت بڑے ہوتے ہیں مگر دل بہت چھوٹا ہوتا ہے، ان کا علم بہت محدود ہوتا ہے۔ اور وہ جن کے دل بہت بڑے ہوتے ہیں ان کا علم بہت بڑا ہوتا ہے۔
View this post on Instagram
چینل 24 کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن’ نور رمضان‘ میں یوم علی پر جب حامد علی خان نےکلام پڑھا تومیزبان ساحر لودھی کا جذباتی ہو کرکہنا تھا کہ ہم سب کی کیفیت یکساں تھی۔ اس کا ایک شعر تھا کہ" شہر علم مقدر میں روشنی بھر دے، تیرے فقیر تیرے در پر آئے بیٹھے ہیں۔" سوال یہ ہے کہ کیایہ روشنی کیا صرف علم کی روشنی ہے؟ آپ جتنا مرضی علم حاصل کرلیں، جتنی مرضی کتابیں پڑھ لیں لیکن جب تک دل کی کھڑکی نہیں کھلی ہوگی، ساری کتابیں بیکارہیں۔
وہ جن کے زہن بہت بڑے ہوتے ہیں مگر دل بہت چھوٹا ہوتا ہے، ان کا علم بہت محدود ہوتا ہے۔ اور وہ جن کے دل بہت بڑے ہوتے ہیں ان کا علم بہت بڑا ہوتا ہے۔