عید سیزن کاآغاز, درزیوں کی مصروفیات اور نخرے بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عید الفطر کی تیاریاں زور پکڑنے لگ گئی، درزیوں کی مصروفیات اورنخرےبڑھ گئے،کام زیادہ آنے پر مزیدآرڈرزلینابھی بندکردیئے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ عید کی تیاریاں زور پکڑنے لگ گئی ساتھ ہی درزیوں کے پاس گاہکوں کا رش بھی بڑھ گیا،درزیوں نے کام زیادہ آنے پر مزید آرڈر لینا بند کردیئے۔
درزیوں کا کہنا کہ عید کے موقع پر مردانہ شلوارقمیض کی سلائی 1000 روپے ہے جبکہ گزشتہ برس سوٹ کی سلائی 700 روپے تھی، ان کا کہتا تھا کہ وقت پر سوٹ تیار نہ ہونے پر گاہک لڑتے ہیں جبکہ ایک دن میں کاریگراوسطاً4سے5سوٹ سلائی کر دیتاہے۔
عیدپرخوب سےخوب ترنظرآنےکےلیےشہری دیدہ زیب ملبوسات پہننےکوترجیح دیتےہیں ،یہی وجہ ہےانہیں درزیوں کےنخرےبھی برداشت کرنےپڑ رہے ہیں۔