سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرل بل سماعت کیلئے مقرر، پاکستان بار کونسل کا ہڑتال کا اعلان 

Apr 12, 2023 | 23:36:PM

(24 نیوز)پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ بل کیخلاف 8 رکنی بنچ بنانے کے فیصلے کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے بل کی سماعت کے موقع پر ملک بھر کی عدالتوں میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا،وائس چیئرمین پاکستان بار حسن رضا پاشا کاکہناتھا کہ مرضی کے ججز پر مشتمل بنچ بنایاگیا ہے ،کیس کی سماعت میں سینئر ججوں کو بھی شامل ہونا چاہئے ،حسن رضا پاشا نے کہاکہ پاکستان بار کل ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کرے گی ،ہم نے 63 اے کے معاملے پر بھی فل کورٹ بنچ بنانے کاکہا مگر نہیں بنائی گئی ۔
سابق صدر سپریم کورٹ باراحسن بھون نے کہاکہ 8 سینئر ججوں پر مشتمل بنچ بنایا جاتا ،لگتا ہے سوچ مجھ کر غیرجمہوری قوتوں کیلئے راستہ ہموار کیا جارہا ہے ،ان کاکہناتھا کہ لگ رہا ہے پارلیمنٹ کی بالادستی کو دبایا جارہاہے ۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بنچ سماعت کرے گا،8 رکنی بینچ کل ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی بنچ میں شامل ہیں ,جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی بنچ میں شامل ہیں۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف 4 درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستیں ایڈووکیٹ خواجہ طارق رحیم اور دیگر نے دائر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

مزیدخبریں