اسرائیل پر ایران کے حملے کا خدشہ،امریکا،روس نے اپنے ملازمین پر سفری پابندی عائد کردی

Apr 12, 2024 | 12:38:PM

(24 نیوز)امریکا نے نے ایران کے حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں اپنے ملازمین پر سفری پابندی عائد کردیں۔

امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ یروشلم، تل ابیب یا بیئر شیوا کے علاقوں سے باہر سفر نہ کریں،روس اور جرمنی نے بھی ممکنہ طور پر جنگ کا دائرہ وسیع ہونے پر فریقین کو تحمل کا مظاہرہ برتنے کا مشورہ دیا۔

 امریکی میڈیا نے دعویٰ  کیا ہے کہ ایران آئندہ ایک دو روز میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔اس حملے کے پیش نظر امریکا اور روس نے اپنے شہریوں کی مشرق وسطیٰ میں نقل و حرکت محدود کر دی ہے۔

ضرورپڑھیں:برطانیہ آنے والوں کیلئے نئے قواعد لاگو

امریکی سفارت خانہ کے مطابق امریکیوں کو تل ابیب اور یروشلم سے باہر ذاتی سفر سے تا حکمِ ثانی روک دیا ہے، اسی طرح روس نے بھی شہریوں کو اسرائیل، لبنان اور ملحقہ علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں