اسرائیلی بربریت کی انتہاء ، طبی عملے کےشہداء کی تعداد 489 ہوگئی،600 سے زائد زخمی

Apr 12, 2024 | 14:55:PM

(24 نیوز)اسرائیلی بربریت انتہاؤں کو چھو گئی ۔اسرائیل کے غزہ پر کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں اب تک طبی عملے کے 489 افراد شہید ہوچکے جب کہ 600 سے زائد زخمی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق  اسرائیلی فوج کی جانب سے اب تک طبی عملے کے 310 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ 155 اسپتالوں اور طبی اداروں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا  گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک طبی عملے کے 489 افراد شہید جب کہ 600 سے زائدزخمی بھی ہوئے ہیں، اسرائیلی حملوں نے 32 بڑے اسپتالوں اور 53 ہیلتھ سینٹرز کو غیر فعال کیا، 126 ایمبولینسز بھی تباہ ہو گئیں۔ غزہ سے اب تک 4373 مریضوں کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کیا گیا اور اب بھی 10 ہزار سے زائدزخمی بیرون ملک منتقل ہونے کے منتظر ہیں۔

ضرورپڑھیں:دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا آگے کا راستہ ہے : امریکا

فلسطینی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ غزہ میں اب تک 33545 افراد شہید اور 76094 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ملبے میں دبے ہوئے افراد کی تعداد 2367 ہے۔

مزید برآں غزہ میں غذائی قلت سے اب تک بچوں سمیت 28 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں