عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، نواز شریف

Apr 12, 2024 | 15:58:PM
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے شاہکوٹ سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دوبارہ گنتی میں عوامی مینڈیٹ ملنے پر انہیں مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیگی قائد میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ننکانہ شاہکوٹ کے عوام کو میرا سلام، ننکانہ جلسے میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے وہ مکمل کریں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ پنجاب کا طلبا ءو طالبات کو عیدگفٹ،20ہزار بائیکس کی فراہمی کا آغاز

اُنہوں نے مزید کہا کہ ننکانہ میں تعلیمی ادارے بنیں گے اور صوبہ بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے، نون لیگ نوجوانوں، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔