پورے پاکستان میں جلسے کرنے جارہے ہیں: عمر ایوب

Apr 12, 2024 | 20:16:PM
پورے پاکستان میں جلسے کرنے جارہے ہیں: عمر ایوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں جلسے کرنے جارہے ہیں۔

کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری عمر ایوب و دیگر نے پریس کانفرنس کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ بلوچستان آنے کا مقصد پشین اور چمن میں ہونے والے جلسوں میں شرکت کرنا ہے، بلوچستان کی مٹی کے ساتھ ہمیں پیار ہے، ہمارے قائد سابق وزیر اعظم بلوچستان کیلئے دور حکومت میں ساڑھے سات سو ارب روپے کا جنوبی بلوچستان پیکج دیا۔

ملک میں ہونے والے عام انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا، 8 فروری کے عام انتخابات میں مجھ سمیت کئی اہم رہنما روپوش تھے، کئی لوگ سمجھتے تھے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے پاس پولنگ ایجنٹ ہی نہیں ہونگے، 8 فروری کے عام انتخابات میں نتائج تبدیل کیے گئے، پی ٹی آئی کے 180 سیٹوں کو ہار میں تبدیل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں سردار اختر مینگل سے ملاقات کرینگے، پورے پاکستان میں جلسے کرنے جارہے ہیں، سب پارٹیوں کو آئین کی بالادستی کیلئے کرداد ادا کرنا چاہئے، انتخابی نتائج کیخلاف گرینڈ الائنس احتجاجی تحریک شروع کرنے جارہی ہے، اسلام آباد کے 6 ججز خطہ لکھ کر تشویشناک صورتحال کی نشان دہی کرتے ہیں، 6 ججز کو ٹارچر کرنے کا مقصد قیدی نمبر 804 کو قید میں رکھنا ہے، پاکستان میں آئین اور قانون کی کی بالادستی سے ہی سرمایہ کاری آسکتی ہے، آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے لیکن ہمارے ہاں ایکس کو غائب کردیا گیا ہے۔

ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہے، ہمارا قائد صوبوں کی بالادستی چاہتے ہیں، بہاولنگر جیسے واقعات نہیں چاہتے، ہم ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں۔