پنجاب حکومت کیجانب سے بہاولنگر واقعہ پر جوائنٹ انکوائری ٹیم کی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب حکومت کیجانب سے بہاولنگر واقعہ پر انکوائری کے لئے جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی۔
ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت نے بہاولنگر واقعہ پر انکوائری کے لئے جوائنٹ انکوائری ٹیم قائم کردی، بہاولنگر واقعہ افسوسناک ہے اور پنجاب حکومت نے اس واقعے کے حقائق جاننے اور ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے محکمہ داخلہ کے ساتھ دیگر سیکیورٹی اداروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولنگر واقع پر آئی ایس پی آر کا مؤقف آگیا
ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا ہے کہ مفاد پرستوں کو پاکستان کی خدمت کرنے والی تمام فورسز کے درمیان موجود اتحاد اور تعاون کے جذبے کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔