آسٹریلیا نے فلسطین کو بطور ر یاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا

Apr 12, 2024 | 22:30:PM

(24 نیوز) آسٹریلیا کی وزیرخارجہ پینی وانگ نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا۔

آسٹریلیا کی وزیرخارجہ پینی وانگرپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیرخارجہ پینی وانگ نے آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ ان کی حکومت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کرے گی جبکہ ان کا اعلان عالمی سطح پر مختلف ممالک کی جانب سے تنازع کا حل دو ریاستوں کے قیام قرار دینے کے بعد آیا جو ان کی سابقہ پالیسی کے برعکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے کٹر حمایتی بھی پھٹ پڑے، پر کیوں؟

پینی وانگ نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کے اس بیان کی حمایت کی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے تنازع کا دو ریاستی حل ممکن ہوگا، آسٹریلیا کی وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری دو ریاستی حل کی طرف اقدامات تیز کرنے کے لیے فلسطینی ریاست پر بحث کر رہی ہے۔

مزیدخبریں