اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے ساؤتھ افریقا روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے ساؤتھ افریقا روانہ ہو گئے۔
ایئرپورٹ پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ارشد ندیم نے کہا کہ میرا ری ہیب مکمل ہو چکا ہے، میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، اولمپکس نزدیک ہیں اس کے لیے محنت کر رہا ہوں، میں ساؤتھ افریقا میں پانچ ہفتے کی ٹریننگ کروں گا، میرے گھٹنے کی انجری تھی اور میں نے سرجری کرائی، میں نے 2 ماہ پاکستان میں ٹریننگ کی میرے لیے مزید دعا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی اداکار و اسٹار فٹبالر 76 برس کی عمر میں چل بسے
ارشد ندیم نے مزید کہا کہ سپورٹ کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں، سلمان اقبال نے بہت اچھی کوچنگ کی ہے، رمضان المبارک اور عید کی خوشیاں سب کو مبارک ہوں۔