فلسطینیوں کو بے دخل نہیں کر سکتے: سعودی عرب

Apr 12, 2025 | 09:38:AM

(24 نیوز)سعودی عرب نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری و مستقل بنیادوں پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کو امداد سے محروم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جو کچھ ہو رہا ہے اس پر سعودیہ سمیت ہر ملک پریشان ہے۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطینی ہمارے بھائی ہیں اور ان کو بنیادی ضروریات سے محروم ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا سالانہ فزیکل اور مینٹل ٹیسٹ

مزیدخبریں