پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرا دیا

Apr 12, 2025 | 09:52:AM

 (24  نیوز )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرا دیا۔

کوئٹہ نے پشاور کوفتح کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 16ویں اوور میں 136 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،پشاور کی جانب سے صائم ایوب 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔حسنین طلعت نے 35، مائیکل اون نے 31 رنز بنا لیے, محمد حارث نے 13 سکور کیے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل 59 رنز بنا کر نمایاں رہے،فن ایلن نے 53، حسن نواز نے 41 رنز بنائے۔روسو 21 اور مینڈس 35 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

 راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر ز کے بیٹرز نے ٹیم کو دھواں دار آغاز فراہم کیا ،فن ایلن  25 گیندوں پر 53 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

 بابر اعظم نے ٹاس کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ  کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیں اور فاتحانہ آغاز کریں۔اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں فتح کی کوشش کریں گے، اسکواڈ مضبوط ہے بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔

   دوسرے میچ میں  رات 8 بجے نیشنل  سٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز  اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گی۔

مزیدخبریں