(ویب ڈیسک)پاکستان میں شمسی توانائی کی صنعت کے اردگرد غیر یقینی کی صورتحال کے باعث سولر پینل کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں سولر پینل کی قیمتوں میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی جس کے بعد Grade-A 585W کی قیمتیں 16 ہزار 500 پر آگئیں,گریڈ اے 585 واٹ کے سولر پینل کی قیمت پہلے 22 ہزار روپے تھی جو اب 16 ہزار 500 پر آئی ہے۔
حکومت کی نئی پالیسی کے باعث سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی کی امید ہے۔
قیمتوں میں حالیہ کمی نے صارفین کی دلچسپی میں بھی اضافہ کیا کیونکہ بہت سے لوگ سولر سلوشنز میں سرمایہ کاری کیلیے کم لاگت کا سیٹ اپ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔