مذاکرات کون کر رہا، پارٹیاں بتا سکتیں:شیخ رشید

Apr 12, 2025 | 12:37:PM
مذاکرات کون کر رہا، پارٹیاں بتا سکتیں:شیخ رشید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں، کس سے ہو رہے ہیں یہ تو پارٹیاں ہی بتا سکتی ہیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات بہتر ہونے چاہئیں اور ملک کو آگے جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے حالات بہتر ہونے چاہئیں، 36 ہزار کیسز ہیں، 25 ہزار مفرور ہیں۔

 9 مئی کے ٹرائل ہورہے ہیں ہمیں چارج شیٹیں دی گئی ہیں، کچھ کی آج دے دیں گے، چار مہینے میں نو مئی کے کیسز کا ٹرائل مکمل ہونا مشکل ہے۔

اس موقع پر صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دیا گیا اپ کیا کہتے ہیں جس پر انہوں جواب دیا کہ اس کے بارے میں سنا ہے اور مزید کوئی بات کئے بغیر روانہ ہو گئے۔

مزید پڑھیں:زرتاج گل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ