اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Apr 12, 2025 | 12:47:PM
اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

پنجاب میں  لاہور ،راولپنڈی، اٹک، چنیوٹ، چکوال، میانوالی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،اس کے علاوہ پشاور، مردار، مہمند اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 زلزلے کے جھٹکے لکی مروت، نوشہرہ، صوابی، لوئر دیر اور مالا کنڈ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں :بارشیں ہی بارشیں، انٹرنیشنل محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر  تھی، تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

  رپورٹس کے مطابق ایک گھنٹے کے دوران زلزلے کے دو بار جھٹکے محسوس کئے گئے، پہلا زلزلہ تقریباً 12 بجے 4.3 شدت جبکہ دوسرا ساڑھے 12 بجے 5.5 شدت کا آیا۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور گرد و نواح میں 11 بج کر 54 منٹ پر پہلی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز پاک افغان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 88 کلو میٹر تھی۔