5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع

Apr 12, 2025 | 12:49:PM
5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ  کیس میں عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات  کی سماعت  جج ارشد جاوید کی رخصت پر ہونے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں آج تک کی توسیع کررکھی تھی، تاہم دونوں آج عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور وکیل کے ذریعے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کردی۔

علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے درخواست میں استدعا کی کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے۔