انٹرا پارٹی انتخابات،بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے دوبارہ چیئرمین منتخب 

Apr 12, 2025 | 18:39:PM

(عاجز جمالی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی ) کے انٹراپارٹی انتخابات ہوئےجس میں بلاول بھٹو زرداری کو دوبارہ پارٹی چئیرمین کیا گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق پارٹی کے دیگر اہم عہدوں انتخابات میں ہمایوں خان سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ ندیم افضل چن کو سیکریٹری اطلاعات منتخب کیا گیا۔ 

علاوہ ازیں ،آمنہ پراچہ کو سیکریٹری خزانہ منتخب کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر  اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل  منتخب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ: پولیس کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ

مزیدخبریں