چیئرمین جوائنٹ چیفس کا نائیجریا کا دورہ، وزیر دفاع سمیت اہم عہدیداران سے ملاقاتیں

Apr 12, 2025 | 18:45:PM
چیئرمین جوائنٹ چیفس کا نائیجریا کا دورہ، وزیر دفاع سمیت اہم عہدیداران سے ملاقاتیں
کیپشن: تصویر، آئی ایس پی آر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد منصور)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نائیجیریا کا سرکاری دورہ، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائیجرین وزیر دفاع محمد بدارو ابوبکر، چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل کرسٹوفر گوابن موسی سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائیجرین چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اولوفیمی اولاٹوبوسم اولیوید سے بھی ملاقات کی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل ایمانوئل اکیچکو اوگالا اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل حسن بالا ابوبکر سے بھی ملاقات کی اور اس دوران دونوں ممالک کو درپیش چیلنجوں پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول سلامتی، دفاعی تعاون، اور بین الاقوامی، علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں اطراف سے دونوں افواج کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

نائجیریا کی سول اور عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا، نائجیریا کی سول اور عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب ،سندھ میں پانی کا جھگڑا پرانا:سعید غنی