وزیرِ اعظم، وزیرداخلہ کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اویس کیانی، حسن علی )وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزر داخلہ محسن نقوی نے سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نےچوہدری سالک حسین کو سینئیر نائب صدر، طارق حسن کو جنرل سیکریٹری، چوہدری شافع حسین کو پارٹی کا پنجاب میں صدر، ڈاکٹر محمد امجد کو چیف آرگنائزر اور غلام مصطفی ملک کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے مسلم لیگ ق کی نو منتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق حکومت کی اہم اتحادی سیاسی جماعت ہے جس نے گزشتہ دور حکومت میں پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کیلئے اپنی سیاست کی قربانی میں سب اتحادیوں کا ساتھ دیا،پر امید ہیں کہ مسلم لیگ ق بطور ایک جماعت قانون ساز اسمبلیوں میں عوامی امنگوں کی یونہی نمائندگی اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی.
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی چودھری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے نومنتخب سینئر نائب صدر چودھری سالک حسین اور جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین کو بھی مبارک باد دی انہوں نے چودھری شجاعت حسین اور دیگر نومنتخب پارٹی عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئےسینئر سیاستدان چودھری شجاعت حسین کا سیاست میں اپنا مقام ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کی سیاسی خدمات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرا پارٹی انتخابات،بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے دوبارہ چیئرمین منتخب