(حاشر احسن)اسلام آباد کےتھانہ کوہسارمیں پی ٹی آئی قیادت کیخلاف درج مقدمات میں سیمابیہ طاہر، خالد خورشید،اجمل صابر راجہ ،عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں پی ٹی آئی قیادت کیخلاف فروری اور مارچ 2024 میں احتجاج کے کیسزکی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیسز پر سماعت کی،عدالت نے سیمابیہ طاہر، خالد خورشید،اجمل صابر راجہ ،عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ علی بخاری اور شعیب شاہین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں۔
ایاز امیر کی بریت کی درخواست پر دلائل نہ ہوسکے،عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کو ایک بار پھر 4 سال کیلئے بڑا عہدہ مل گیا