پنجاب ,سندھ بھائی و اتحادی ہیں، بلوچستان کے خلاف سازشوں کو ناکام کریں گے:عظمیٰ بخاری

Apr 12, 2025 | 19:55:PM

(24 نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب و سندھ بھائی و اتحادی ہیں، بلوچستان کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، اب موسم بہت سخت ہے، علی امین گنڈا پورا فیصلہ کریں کہ اس مرتبہ اسلام آباد کیسے آئیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے صحافی کالونی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں نو مئی معاف کر دیں قوم کا مفاد نہیں نقصان ہے جو جلائو گھرائو کی روایت ہے کیا اس میں قوم کا مفاد ہے، بانی پی ٹی آئی خود اس کی پارٹی نے قوم کے مفاد کےلیے کوئی کام نہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ قوم کا مفاد مسلم لیگ ن سے ہے، سرمایہ کاری پسے ہوئے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ن لیگ ہی کرتی ہے، پہلے چھوٹے ملازم کو بلی کا بکرا بنا دیا جاتا تھا اب وزیراعلی پنجاب کی حکومت میں اوپر سے ذمہ داری کا تعین ہوتا ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ پتنگ بازی سے جان جاتی ہے، کتوں کے کاٹنے کے واقعہ کو بھی مانیٹر کر رہے ہیں، گنڈا پور پہلے بھی اسلام آباد میں چڑھائی کی کوشش کر چکے ہیں اور چار پانچ بار بارہ ڈسٹرکٹ عبور کر کے گئے، اب موسم سخت ہے، سہولیات دیکھ لیں، کیسے اسلاُم آباد آئیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا لازمی حصہ سے اندرونی و بیرونی سازشوں کو پہلے بھی ناکام کیا اب بھی کریں گے، اگر دہشت گردی کے لیے جعفر ایکسپریس کو وہ اغواء کریں وہ لاشیں لینے پہنچ جائیں تو کیا وہ محب وطن پاکستانی ہیں، کوئی سیاستدان دہشت گردوں کی پشت پناہی کرے گا تو وہ سیاستدان نہیں ہیں۔ پانی کے معاملہ پر بیٹھ کر بات کرلیں جلسہ جلوسوں میں مسئلہ حل نہیں ہوگا، پانی کے معاملہ پر جتنی بات کریں گے اس پر جواب دینا پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں خود کو وزیر اطلاعات کے علاوہ صحافی بھی مانتی ہوں، اگر اختیار موجود ہے تو فلاح و بہبود کے لئے کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کو فالو کرتی ہوں جو کام کہتی ہیں وہ کرتے ہیں، ایف بلاک کے تمام مسائل کو دور کیا ہے، لگتا ہے تین سو گھر میرے تعمیر  ہو رہے ہیں، اپنی چھت اپنا گھر سے وزیراعلیٰ گھر دے رہی ہیں، صحافی کالونی فیز ٹو بھی اس سلسلہ کی کڑی ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ ہمارا فرض ہے بے گھروں کو گھر دے رہے ہیں، صحافیوں کو خود زمین حکومت دے گی صرف تعمیراتی چارجز دینا ہوں گے، روڈا منصوبہ کے تحت صحافی کالونی ٹو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنائیں گے، پریس کلب پر سولر لگ گیا ہے، سولر بیک اپ کو بڑھائیں گے، کینٹین، انشورنس سمیت سبسڈی کو مزید بہتر کریں گے۔

انھوں ںے کہا کہ صحافی کالونی پل والا معاملہ جلد حل کریں گے اگر فون کرنے کی ضرورت پڑی تو ضرور کریں گے، اب نہیں تو اگلے اے ڈی پی میں صحافی کالونی کا پل بنائیں گے، 

اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن طاہر ہمدانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواب کو حقیقت میں بدلتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے جو منصوبہ عرصہ دراز سے رکا ہوا تھا اسے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، صحافی کالونی میں چھتیس کروڑ سے پانی و بجلی سمیت دیگر کام کریں گے، آپکا ہمارا چولی دامن کا ساتھ ہے مل کر کام کرنے میں اچھا محسوس کرتا ہوں۔

مزیدخبریں