سیول کانفرنس؛پاکستان کا پرامن اور خوشحال عالمی مستقبل کی تشکیل کا مطالبہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(عثمان خان)سیول میں عالمی سربراہی کانفرنس 2025 کے موقع پر چیئر مین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے خطاب کے دوان اخلاقی کثیرالجہتی اور پارلیمانی سفارت کاری پر زور دے کر پرامن اور خوشحال عالمی مستقبل کی تشکیل کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر سیول میں منعقدہ عالمی سربراہی کانفرنس 2025 میں خطاب کیا،عالمی کانفرنس میں 150 ممالک کے 500 سے زائد مندوبین اور 45 پارلیمانی سپیکرز شریک ہوئے،اپنے خطاب میں چیئرمین سینیٹ نے عالمی یکجہتی، جامع ترقی، اور اخلاقی کثیرالجہتی کی فوری ضرورت پر زور دیا، عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ حکمرانی کو انصاف،معاشی، ماحولیاتی اور سماج کے ایک ذریعے کے طور پر نئے سرے سے تشکیل دیں۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے عزم کو اجاگر کیا،یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ 2030 تک 60 فیصد قابل تجدید توانائی کے ہدف، بڑے پیمانے پر نظام محیط کی بحالی کی کوششیں اورموسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک کے لیے قرض میں رعایت کی ضرورت ہے۔ان کاکہناتھا کہ پاکستان عالمی کاربن اخراج میں1 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتا ہے، لیکن موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کو ایک بار پھر 4 سال کیلئے بڑا عہدہ مل گیا
بین الپار لیمانی سپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کے بانی صدر کی حیثیت سے گیلانی نے عالمی تقسیم کو ختم کرنے میں پارلیمانی سفارت کاری کے اہم کردار پر روشنی ڈالی،چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ہم مل کر پرامن بقائے باہمی، باہمی احترام اور ایک منصفانہ عالمی نظام کی تعمیر کرسکتے ہیں۔
ایک کوریا کی کہاوت "ایک ہی ضرب سے مورتی نہیں بن سکتی"سے متاثر ہوتے ہوئے، انہوں نے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ تعاون، مشترکہ ذمہ داری اور تبدیلی کی بنیاد پر مستقبل کی تعمیر کریں۔
یوسف رضا گیلانی نے یونیورسل پیس فیڈریشن اور اس کی شریک بانی ڈاکٹر ہاک جا ہان مون (ماں مون) کو امن کی جدوجہد میں ان کی انتھک کوششوں پر دلی خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:صرف 2 گھنٹے کے دوران زلزلے کے 160جھٹکے