نیم حکیم خطرہ جان،جمالیاتی میڈیسن کی ڈگری کے بغیر حسن و جمال کی ادویات دینے پرپابندی عائد

Apr 12, 2025 | 20:01:PM
نیم حکیم خطرہ جان،جمالیاتی میڈیسن کی ڈگری کے بغیر حسن و جمال کی ادویات دینے پرپابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) حسن و جمال کی ادویات دینے والے غیر مستند ڈاکٹر شہریوں کیلئے ’خطرہ جان قرار ،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے سنگین معاملے کا نوٹس لیتے ہوئےجمالیاتی میڈیسن کی ڈگری کے بغیر اس کی پریکٹس پر پابندی عائد کردی۔ 
پی ایم ڈی سی  نے کہا ہے کہ جمالیاتی میڈیسن کی پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کے بغیر ڈاکٹر اس کی پریکٹس سے باز رہیں، بغیر ڈگری حسن و جمال کی دوائیں دینے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا ۔
کونسل نے کہا ہے کہ بغیر ڈگری جمالیاتی میڈیسن کی  پریکٹس پر ڈاکٹر کی رجسٹریشن منسوخ ہوگی،جمالیاتی میڈیسن کے رجسٹرڈ ماہرین بھی حسن و جمال میں اضافے کے دعوے پر مشتمل تشہیر نہیں کر سکتے،جمالیاتی میڈیسن میں پوسٹ گریجوایشن پروگرام کا پی ایم ڈی سی منظور شدہ ہونا لازم ہے۔ 
پی ایم ڈی سے غیر منظور شدہ پروگرام کے تحت ڈگری رکھنے والے بھی جمالیاتی میڈیسن کے ماہر تسلیم نہیں ہونگے ،پی ایم ڈی سی کی منظوری کے بعد پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ پر 5 سال سزا 2 کروڑ تک جرمانہ ہوگا۔

پی ایم ڈی سی  نے ہدایات جاری کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ شہری غیر مستند ڈاکٹرز سے حسن و جمال بڑھانے کیلئے پروسیجرز نہ کروائیں ،استھیٹک میڈیسن کی ڈگری کے بغیر پریکٹس کرنے والے کی شہری نشاندہی کریں ۔ 

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے امریکا میں افغان باشندوں کی عارضی پناہ گاہوں کی حیثیت ختم کردی