گورنر خیبرپختونخوانے ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

Apr 12, 2025 | 20:28:PM
 گورنر خیبرپختونخوانے ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔ 

  گورنرفیصل کریم کنڈی نےویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے  چشمہ لفٹ کینال منصوبہ سے متعلق کہا ہے کہ چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے ہیں،رواں سال جون میں چشمہ لفٹ کنال پر عملی کام کا آغاز ہو جائے گا،چشمہ لفٹ کنال سے ڈی آئی خان کی زمینیں سیراب اور صوبہ میں سرسبز انقلاب آئے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، چئیرمین واپڈا کا شکر گزار ہوں،ماضی کی حلومتوں نے چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کے نام پر ڈی آئی خان کے عوام کا مذاق بنایا۔ 

فیصل کریم نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وعدوں کو تکمیل تک پہنچانے جا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب ,سندھ بھائی و اتحادی ہیں، بلوچستان کے خلاف سازشوں کو ناکام کریں گے:عظمیٰ بخاری