امریکہ گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کی معطلی پر وضاحت جاری کر دی گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)امریکہ گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کی معطلی پر وضاحت جاری کر دی گئی، وضاحت امریکی تعلیمی پروگرام برائے پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔
یو ایس ای ایف پی پر جاری وضاحت کے مطابق امریکہ میں موجود 54 پاکستانی طلباء ایکسچینج پروگرام کے تحت اپنی تعلیم مکمل کریں گے، 54 طلباء شیڈول کے مطابق پاکستان واپس آئیں گے۔
یو ایس ای ایف پی کے مطابق ان پاکستانی طلباء کو طے شدہ الاؤنس اور مراعات بھی ملتی رہیں گی، امریکہ نے فل برائٹ پروگرام کی بندش کی اطلاعات کو بھی غلط قرار دیا۔
وضاحت کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ دنیا بھر میں اپنے تعلیمی ایکسچینج پروگراموں کا جائزہ لے رہا ہے، تاکہ ان پروگراموں کو ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیحات کے مطابق بنایا جا سکے۔ فلبرائٹ پروگرام سمیت امریکی حکومت کے فنڈ کردہ کئی دیگر تبادلہ پروگرام پاکستانی طلبا کے لیے اب بھی دستیاب ہیں۔
یو ایس ای ایف پی کے مطابق ان کے شرکاء اپنے وظیفے اور الاؤنس بدستور وصول کر رہے ہیں، گزشتہ دنوں امریکہ نے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام برائے پاکستان ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام برائے پاکستان کے خاتمے کا اعلان بھی یو ایس ای ایف پی کی ویب سائٹ پر کیا گیا تھا، یو ایس ای ایف پی پاکستان نے کہا تھا کہ 15 شاندار برسوں کے بعد اب یہ پروگرام مزید پیش نہیں کیا جائے گا۔