اتوار کے روز موسم کیسا رہے گا؟اہم پیش گوئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اور ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اتوار کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔تاہم دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 02 سے04ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔ دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کےعلاوہ بعداز دوپہر بالائی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔ دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 02 سے04ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد ، حیدرآباد، دادو 43،جیکب آباد ،ٹنڈوجام،خیرپور، تربت اور مٹھی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:صرف 2 گھنٹے کے دوران زلزلے کے 160جھٹکے