9 ہزار سے زائد غیرقانونی افغان شہری ڈی پورٹ

کیپشن: تصویر ، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے 9 ہزار سے زائد ویریفائیڈ غیرقانونی افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس ویریفائیڈ غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کا 90 فیصد ٹارگٹ پورا کر چکی ہے۔
پنجاب پولیس نے عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد صرف 9 دن میں ویریفائیڈ غیر قانونی باشندوں کے انخلا کا 90 فیصد ٹارگٹ حاصل کیا۔
پنجاب پولیس ویریفائیڈ کے بعد اب نان ویریفائیڈ غیر قانونی مقیم باشندوں کو ٹریس کرنے کا عمل بھی شروع کر چکی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ پنجاب سے افغان سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا مہم تیزتر ہے، سستی کی بات درست نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی قتل