کوچز کو ہماری خامیاں نظر آ رہی ہوں گی، صائم ایوب

Apr 12, 2025 | 21:03:PM

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ٹیم پشاور زلمی کے بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ کوچز کو نظر آ رہا ہو گا کہ ہمارے اندر کون سی خامیاں ہیں۔

پشاور زلمی کے بیٹر صائم ایوب نے میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 میں اٹیکنگ کرکٹ ضروری ہے۔ اور میری پریکٹس پوری تھی اس لیے پی ایس ایل کھیلا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سب کا اپنا اپنا کھیل اور پلان ہوتا ہے۔ اور جتنے بھی پی ایس ایل کے ایڈیشن ہوئے ان سب میں موسم کا فرق تھا۔

صائم ایوب نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 2 میچز کے علاوہ تمام میچز رات میں ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اچھا کھیلا۔ تاہم مستقبل میں اچھی توقع ہے۔ کوچز کو نظر آ رہا ہوگا کہ ہمارے اندر کونسی خامیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میچ ہارے ہیں لیکن کچھ سیکھنے کی کوشش کریں گے۔ ہم نے باؤلنگ اچھی نہیں کی۔ کیونکہ یہ وکٹ 200 رن والی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ کا انتہائی برا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

 
 

مزیدخبریں