(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور سیکرٹری فنانس آمنہ پراچہ کو بھی مبارک باد دی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر نومنتخب عہدیداران کے لئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور والدہ کا سیاسی مشن آگے بڑھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025 فورم کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں مرکز نگاہ بن گئیں