سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے کی تیاری مکمل

Apr 12, 2025 | 22:21:PM

(بابر شہزاد تُرک)سی ایس ایس 2024 کے امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ کیلئے اچھی خبر ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

ذرائع ایف پی ایس سی کے مطابق رواں ماہ اپریل کے آخری میں سی ایس ایس 2024 امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا، ذرائع فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق عمومی طور پر ہر سال ماہِ فروری میں سی ایس ایس امتحان کا انعقاد اور اکتوبر میں نتائج کا اعلان کیا جاتا ہے تاہم اِس مرتبہ سی ایس ایس 2024 کے نتائج اضافی ورک لوڈ کے باعث تاخیر کا شکار ہوئے، ایف پی ایس سی نے گزشتہ برس کے دوران معمول کے شیڈول امتحانات کے علاوہ سی ایس ایس سپیشل کا انعقاد اور نتائج کی تیاری کی، لہذا، رواں ماہ اپریل کے آخری ہفتے میں سی ایس ایس 2024 امتحانات کے نتائج جاری کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سی ایس ایس (سینٹرل سپیریئر سروسز)  ایک اہم مسابقتی امتحان ہے، جس کا انعقاد ہر سال فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا جاتا ہے، سی ایس ایس امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کو وفاقی حکومت کے تحت 17 گریڈ کے افسر کے طور پر سرکاری ملازمت میں بھرتی کیا جاتا ہے، امیدوار سی ایس ایس امتحان میں کام یابی کے بعد سول سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جھانوی کپور نے 'نیا ساتھی' تلاش کرلیا

مزیدخبریں