نواز شریف کی آمد پر ایون فیلڈ کے باہر لیگی اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے، پی ٹی آئی حمایتی گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف بیلاروس سے لندن پہنچ گئے۔
لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پر ان کی آمد سے پہلے ہی ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نواز شریف کے استقبال کیلئے پہنچ گئی۔ ڈھولچی نے نوازشریف کی آمد پر ماحول بنا دیا۔
اس موقع پر ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگائے اور آمنے سامنے آگئے۔
لندن پولیس نے پی ٹی آئی کے حمایتی گلفام حسین کو گرفتار کرلیا، گلفام حسین پر ایون فیلڈ میں داخلے پر پابندی عائد تھی۔