اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل اسلام آباد میں شروع ہو گا

Apr 12, 2025 | 22:50:PM

(انور عباس)پہلا سالانہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سالانہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن 13 سے 16 اپریل تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گا,بیرون ممالک سے پاکستانی برادری کے 500 سے زائد نمائندے اس کنونشن میں شرکت کر رہے ہیں,کنونشن کا افتتاح وزیر سمندرپار پاکستانی چوہدری سالک حسین کریں گے,کنونشن کے پہلے روز شریک اوورسیز پاکستانی لوک ورثہ کا دورہ کریں گے،لوک ورثہ میں ان کیلئے خصوصی فنون لطیفہ, دستکاری, روایتی کھانوں و موسیقی پر مبنی میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے,کل کنونشن کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا جاے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کنونشن کے دوسرے روز وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین و وزیر مملکت عون چوہدری کی جانب سے استقبالیے دئیے جائیں گے, کنونشن کے دوسرے روز ایس آئی ایف سی کی جانب سے شرکاء کو خصوصی بریفنگ بھی دی جاے گی،تین روزہ کنونشن میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے,مسلح افواج کے سربرہ جنرل عاصم منیر کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق کنونشن کے دوسرے اور تیسرے روز کی کوریج سرکاری میڈیا کے ذریعہ کی جاے گی,تین روزہ کنونشن میں پینل مباحثے, سرمایہ کاری فورموں, انٹریکٹوو سیشن منعقد کیے جائیں گے, کنونشن کے مقاصد میں بیرون ممالک پاکستانیوں کے مسائل, درپیش مشکلات کا جائزہ لینا اور ان کے حل کی تلاش شامل ہے, کنونشن کا مقصد بیرون ممالک مقیم پاکستانی برادری کے لئے ملک میں سرمایہ کاری, کاروبار, طویل المدت معاشی شراکت داری کے مواقع کی تلاش ہے, کنونشن کے زریعہ بیرون ممالک پاکستانی برادری کو انگیج کرنے, ملک کے ساتھ ان کے رشتہ کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کنونشن میں شریک مہمانوں کی بورڈنگ, اور لاجنگ کے اخراجات حکومت برداشت کر رہی ہے,کنونشن کے شرکاء کو ریاستی مہمانوں کا درجہ دیا جا رہا ہے,مہمانوں کو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے ان کے ہوٹلز تک مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جا رہی ہے, شرکاء کی سہولت کاری کے لیے کنونشن سینٹر میں جگہ جگہ ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جھانوی کپور نے 'نیا ساتھی' تلاش کرلیا

مزیدخبریں