شو ہر سے علیحدگی کے بعد اداکارہ نمرہ خان سے متعلق تشویشنا ک خبر۔۔ویڈیو وا ئرل

Aug 12, 2021 | 00:15:AM
 شو ہر سے علیحدگی کے بعد اداکارہ نمرہ خان سے متعلق تشویشنا ک خبر۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ما نیٹر نگ  ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسڑی کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے مداحوں سے اپنی صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے،انسٹاگرام پر اداکارہ نے کچھ سٹوریز اور وائس نوٹس کے ذریعے مداحوں کو اپنی شدید علالت کا بتاتے دعاؤں کی اپیل کی ہے، اپنی تصاویر بھی شیئر کیں،نمرہ خان نے ہاتھ پر ڈرپ لگی اور ماسک پہنے ہسپتال میں لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ شدید تکلیف میں ہیں۔انسٹاگرام پر ایک اور سٹوری میں نمرہ خان نے لکھا کہ ’کوئی اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتا ہے کہ میں کس قدر تکلیف میں ہوں، براہ کرم میرے لیے دعا کریں۔‘ انہوں نے بتایا کہ ان کے معدے میں شدید درد ہے، انفیکشن اور پتھری کے باعث ہونے والی تکلیف کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں۔مداح نمرہ خان کی تصاویراور ویڈیوز دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہوگئے اور اداکارہ کی جلد صحت یابی کے ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،سب لوگ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ خبرو ں کے مطابق ان کی شو ہر سے علیحدگی ہی بیما ری  کا سبب بنی۔

یہ بھی پڑھیں:ویڈیو بنا کر تا جر سے لاکھوں اینٹھنے وا لی ما ڈل گرل کی جو ڈیشل ریما نڈ پر جیل روانگی