نمرہ خان کے سابق شوہر نےطلاق سےمتعلق کیا کہا؟جانئیے

Aug 12, 2021 | 09:56:AM
 نمرہ خان کے سابق شوہر نےطلاق سےمتعلق کیا کہا؟جانئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر راجہ اعظم نے طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئےسیخ پا ہو گئے، وجہ بتادی۔

راجہ اعظم نے حال ہی میں ایک لائیو سیشن کے دوران اپنی طلاق کے بارے میں واضح الفاظ میں بات کی، انہوں نے نمرہ خان کے بارے میں انتہائی غیر مہذب الفاظ بھی استعمال کیے۔ان سےصارفین کی جانب سے طلاق سے متعلق سوال کیا گیا، پوچھا گیاکہ کیا آپ دونوں طلاق یافتہ ہیں۔

اس سوال پر لائیو سیشن کے دوران ہی وہ سیخ پا ہوجاتے ہیں اور تیز آواز میں کہتے ہیں کہ ’ہاں ہم طلاق یافتہ ہیں، ہم طلاق یافتہ ہیں ، میں نے اسے طلاق دی کیونکہ میں اس سے چھٹکارا پانا چاہتا تھا، وہ سر درد تھی، ایک انتہائی شدید سر درد۔

یاد رہے کہ حال ہی میں نمرہ خان نے طلاق سے متعلق ایک شو میں بات کرنے سے انکار کردیا تھا، لیکن بس یہ کہا تھا کہ والدین ان کیلئے اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں،گزشتہ برس 21 اپریل کو نمرہ خان نے راجا افتخار اعظم سے  خاموشی سے نکاح کرلیا تھا۔

بعد ازاں اداکارہ کی جانب سے شوہر کے ہمراہ کئی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی جاتی رہیں تاہم چند ماہ بعد انہوں نے ان تمام تصاویر کو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔سوشل میڈیا پر  نمرہ خان کی شوہر سے طلاق کی خبریں بھی زیرگردش رہ چکی ہیں تاہم انہوں نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں:    جاسوسی کا الزام : گرفتار کینیڈین شہری کو 10 سال قید کی سزا