(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے لڑکی کے روپ میں شہریوں سے رقم لوٹنے والے غیر ملکی ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والا نائیجیرین باشندہ لوگوں کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے رقم بھیجنے کا جھانسہ دیتا تھا۔ایف آئی اے سائبر کرائم کے حکام نے بتایا کہ غیر ملکی ملزم جھانسہ دے کر لوگوں سے اکاؤنٹ نمبر لے لیتا تھا اور ان سے فراڈ کرتا تھا۔ ملزم نائیجیرین باشندہ شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ چکا جسے پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے ایک دن قبل لڑکا اپنی منگیتر کے سامنے تڑپ تڑپ کر مر گیا۔۔ہوا کیا تھا جانیے!