روٹھی بیوی کو منانے کی خاطر باپ نے بیٹی کیساتھ کیا کیا؟جان کر سب دنگ رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اکثر سننے میں آتا کہ بیوی کو منانے کےلئے خاوند سسرال جا پہنچا وغیرہ وغیرہ،مگر بعض افراد ایسا کچھ کرتے ہیں جیسے سن کوئی یقین بھی نہیں کر سکتا کہ ایسا بھی کوئی کرسکتا ہے،اسی طرح کا ایک واقعہ ممبئی میں پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو منانے اور سسرال واپس آنے پر مجبور کرنے کے لئے اپنی بیٹی کی موت کا ڈرامہ رچا دیا۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق 35سالہ اجے گاؤد نامی شخص ممبئی کے مضافاتی علاقے مالاڑ کا رہائشی ہے جس کی بیوی آئے روز کے گھریلو تشدد سے تنگ آ کر اپنے میکے چلی گئی تھی وہ کئی بار اپنی بیوی کو منانے کے لئے گیا لیکن وہ واپس نہ آئی۔ 13 سالہ بیٹی باپ ہی کے پاس تھی، لہٰذا اس نے اپنی بیوی کو واپس آنے پر مجبور کرنے کے لئےاپنی بچی کی موت کا ڈرامہ رچا یا۔جب اس نے اپنی بیٹی کی موت کی خبر پھیلائی تو اس کے رشتہ دار اس کے گھر چلے آئے اور بچی کو زندہ پا کر سیخ پا ہو گئے اور سب دنگ رہ گئے اس نے ایسا کیوں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے ایک دن قبل لڑکا اپنی منگیتر کے سامنے تڑپ تڑپ کر مر گیا۔۔ہوا کیا تھا جانیے!
اجے کے بھائی سچیت گاؤدنے ہی اس کے خلاف پولیس کو رپورٹ کر دی۔ سچیت نے بتایا کہ میرا بھائی شرابی ہے اور آئے روزنشے میں دھت ہو کر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے جس پر وہ روٹھ کر میکے چلی گئی اور اب اس نے اسے واپس لانے کے لئے بیٹی کی موت کا گھناؤنا جھوٹ بول دیا ۔پولیس نے اجے کو گرفتار کرکے اقدام قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔
یہ بھی پڑھیں: چالاک گرل فرینڈ ۔عاشق کو رشتہ دار بنا کر سسرالیوں سے خوب خاطر کروائی۔سچ سامنے آیا تو کیا ہوا؟