ملکی ترقی میں نوجوان کا کردار کلیدی ہے: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ملکی ترقی میں نوجوان کا کردار کلیدی ہے، نئی نسل کو معاشی با اختیار بنا رہے ہیں۔قوم کو اپنے باصلاحیت نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئے پاکستان کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے،نوجوانوں کو معاشی خود انحصاری کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، نوجوانوں پر سرمایہ کاری حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، پاکستانی نوجوانوں نے زندگی کے ہرشعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے وسائل اور مواقع فراہم کریں گے۔انہوں نے ایتھلیٹس سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ارشد ندیم اور طلحہ طالب نے اولمپکس میں سرتوڑ جدوجہد کر کے نوجوانوں کے لئے مثال قائم کی۔