شلپا شیٹھی تین دن کے اندر جواب دو ورنہ۔۔ پولیس کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فحش فلموں کے کیس میں شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد اب بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی بھی مشکلات بڑھنی شروع ہوگئی ہیں ۔ بھارت کے شہر لکھنؤ کی پولیس نےشلپا شیٹھی کو دو مقدمات میں نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن کے اندر جواب مانگ لیا۔اگر اس دوران نوٹس کا جواب نہ دیا گیا تو پولیس کی جانب سے کارروائی کی جائے گی ۔
بھارت کے نجی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لکھنئو پولیس شلپا شیٹھی گھر پہنچی اور نوٹس دے کر چلی گئی ۔ شلپا کی ماں سنندا شیٹھی نے یہ نوٹس وصول کیا ۔ نوٹس میں اترپردیش پولیس نے اداکارہ شلپا شیٹھی سے کئی سوالوں کے جواب مانگے ہیں ۔ انہیں جواب دینے کے لیے تین دن کا وقت دیا گیا ہے ۔گزشتہ دنوں لکھنؤ کے ویبھوتی کھنڈ پولیس سٹیشن میں شلپا شیٹھی اور ان کی ماں کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی تھیں ۔ پولیس نے یہ ایف آئی آر جیوتسنا چوہان کی شکایت پر درج کی ہے ، جنہوں نے لکھنؤ میں آئی او ایس آئی ایس ویلنیس سنٹر کی فرنچائزی لی تھی ۔
دوسری جانب آئی او ایس آئی ایس ویلنیس کی چیئرپرسن کرن باوا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ لکھ کر کر اپنی رائے ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی نے بہت عرصہ پہلے بغیر کسی تنازع کے آئی او ایس آئی ایس سے دوری اختیار کرلی تھی۔ ایسی حالت میں انہوں نے خود محنت کرکے یہ کمپنی کھڑی کی ہے ۔ رپورٹ کےمطابق شلپا شیٹی آئی او ایس آئی ایس ویلنیس سنٹر کی چیئرپرسن بتائی جاتی ہیں ۔ دھوکہ دہی کی شکار جیوتسنا چوہان کے مطابق بروشر میں شلپا شیٹی کو چیئرپرسن بتایا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل ممبئی کرائم برانچ نے راج کندرا کے کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی سے پوچھ گچھ کی تھی ۔ اس پوچھ گچھ میں وہ راج کندرا کو بے قصور بتاتی نظر آئی تھیں ۔ شلپا نے واضح طور پر کہا کہ فحش ویڈیو بننے اور ان کے اپ لوڈ ہونے میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ شلپا نے یہ دعوی کیا کہ راج کندرا جن ویڈیوز کیلئے کام کررہے تھے وہ ایروٹک فلم تھی ، فحش فلموں سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ شلپا کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھے راج کندرا کے رشتے دار، جو ایپ میں ویڈیو ڈالتے تھے ، اس میں ان کا ہاتھ ہوسکتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق شلپا کے شوہر بھارتی بزنس میں راج کندرا کے خلاف فحش ویڈیوز بنانے کے کیس میں ممبئی کرائم برانچ تیزی سے انکوائری کررہی ہے ۔ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر کے خلاف پولیس کو اہم ثبوت ملے ہیں ۔
کرائم برانچ کے ذرائع کے مطابق الماری سے کئی فائلیں برآمد کی گئی ہیں ، جس میں مالی لین دین سے متعلق اور کرپٹو کرنسی سے وابستہ اہم جانکاریاں ہیں ۔ راج کندرا 121 ویڈیو کسی کو ایک اعشاریہ دو ملین امریکی ڈالر میں بیچنے والے تھے ۔ راج کندرا نے ایچ ایس اکاونٹ ، ایچ ایس آپریشن اور ایچ ایس ٹیک ڈاون نام کے تین وہاٹس ایپ گروپ بنائے تھے۔ انہیں گروپس کے کنٹینٹ کی جانچ کے دوران ممبئی کرائم برانچ کو ایک اعشاریہ دو ملین امریکی ڈالر کی ڈیلنگ والا چیٹ بھی ملا ۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین نے اگلے ہفتے عملی طور پر پانچ چھٹیاں کرنے کا پلان تیار کرلیا