شہزادہ چارلس اور ڈیانا کی شادی کا کیک کتنے کانیلام ہوا۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانوی شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کا 40 سال پرانے کیک کا ٹکڑا 1.850یوروز یعنی 2.558 ڈالر میں نیلام ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کے کیک کی نیلامی ہو گئی،گلسٹر شائر کے ڈومینک ونٹر اوکشنیرز سے تعلق رکھنے والے کرس ایلبری نے اس کیک کے ٹکرے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بالکل اچھی حالت میں ہے لیکن ہم اسے کھانے کا مشورہ نہیں دیں گے۔یہ کیک ملکہ کی والدہ کے گھر والوں میں سے ایک فرد کو دیا گیا تھا جنہوں نے اسے آج تک محفوظ رکھا ہے۔مسز اسمتھ نے اسے پرانے پھولوں کے کیک ٹن میں رکھا اور ہاتھ سے بنے ہوئے لیبل سے اسے ٹیپ کیا جس پر لکھا ہوا ہے کہ شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی کے کیک کو خیال سے رکھیں۔
مسز اسمتھ کی موت کے بعد ان کے خاندان نے 2008ء میں اسے نیلام گھر میں ایک نجی کلیکٹر کو فروخت کیا جس نے اب اسے منافع بخش قیمت پر آگے فروخت کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روٹھی بیوی کو منانے کی خاطر باپ نے بیٹی کیساتھ کیا کیا؟جان کر سب دنگ رہ گئے
خیال رہے کہ شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی 29 جولائی 1981ء کو سینٹ پالز کیتھیڈرل میں شادی ہوئی تھی۔ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے سے پہلے اس شاہی جوڑے کے ہاں دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری پیدا ہوئے جبکہ طلاق کے ایک سال بعد ہی 1997ء میں ایک المناک حادثے میں شہزادی ڈیانا کا انتقال ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے ایک دن قبل لڑکا اپنی منگیتر کے سامنے تڑپ تڑپ کر مر گیا۔۔ہوا کیا تھا جانیے!