مبشرکھوکھر قتل کیس۔ تحقیقات کادائرہ کاروسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مبشرکھوکھر قتل کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار جیل تک بڑھانے کا فیصلہ، ملزم کے ساتھیوں کا پتہ چلانے کے لئے سی آئی اے ٹیم نے اہم اقدامات اٹھانے شروع کردئیے ۔
رپورٹ کے مطابق سی آئی اے ٹیم نے ملزم ناظم کے انکشافا ت کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے ۔ سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے 8 سال جیل بھی کاٹی تفتیش کی جائے گی کہ وہ جیل میں کس کے ساتھ رہا اور اس کی دوستی کس کس سے تھی۔ مرکزی ملزم کےجیل ساتھیوں کا پروفائل بھی چیک کیا جائے گا۔ اسی طرح یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ملزم ناظم نےرہائی کےبعدکن افراد سےملاقات کی؟ ان سے کیا مشاورت کی گئی ان افراد نے ملزم کو کیسے مدد دی۔ یہ سب تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔
یادرہے ابھی تک پولیس نے مرکزی ملزم ناظم اور اس کے ایک ساتھی عمر حیات کو گرفتار کررکھا ہے ۔ ملزم ناظم نے وزیراعلی پنجاب کی موجودگی میں صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کو شادی کے پنڈال میں قتل کردیا تھا۔