پاکستان کابیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

Aug 12, 2021 | 15:15:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔ بیلسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پرمارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈ کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا تھا۔ کامیاب تجربے سے ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق بھی کی گئی۔

تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمد علی ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران، آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈ ، سائنسدانوں اورانجینئرزنے کیا۔


 یہ بھی پڑھیں:فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا تو سارے کیس نمٹا دیتے:چیئرمین نیب

مزیدخبریں