لاپتہ افراد کیس: جسٹس بابر ستار کی کیس کی سماعت سے معذرت

Aug 12, 2021 | 17:40:PM
لاپتہ افراد کیس: جسٹس بابر ستار کی کیس کی سماعت سے معذرت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عدالتی معاون رہنے کی وجہ سے کیس سننے سے معذرت کرلی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی، بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی ماہرہ ساجد کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے ،وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز عدالت میں پیش ہوئے ۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسارکیاکیا یہ لاپتہ لوگ زندہ ہیں یا مر گئے؟ لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کو بین الاقوامی ادارے کے قوانین کا معلوم ہے؟
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ لاپتہ افراد کیس کا فیصلہ چیف جسٹس اور جسٹس محسن اختر کیانی دے چکے ہیں،وکیل سلمان فاروق نے کہاکہ جسٹس بابر ستار ماہرہ ساجد کیس میں عدالتی معاون رہ چکے ہیں۔
دوران سماعت لاپتہ افراد کیس میں عدالتی معاون رہنے کی وجہ سے جسٹس بابر ستار نے کیس سننے سے معذرت کر لی،جسٹس بار ستار نے کہاکہ ماہرہ ساجد کیس میں عدالتی معاون رہ چکا ہوں، اس لئے کیس نہیں سن سکتا۔
 جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ یہ کیس چیف جسٹس کو واپس بھیجتے ہیں،چیف جسٹس سے اس کیس کے حوالے سے سپیشل بنچ بنانے کی درخواست کرونگا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کو چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ۔آرمی چیف ۔ عراقی وزیر خارجہ اور غیر ملکی سفیروں کی ملاقاتیں