ٹوکیو اولپمپکس میں ہار جیت کے بعد کھلاڑیوں کے جذباتی مناظر کی ویڈیو جاری ۔بھارت نظر انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس 2020اپنی رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا تاہم ایونٹ کی یادیں اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔
ان یادوں کوامر کرنے کے لیے ٹوکیو اولمپیکس انتظامیہ نے ہارنے اور جیتنے والے کھلاڑیوں کے جذباتی کی ویڈیو جاری کی لیکن اس ویڈیو میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے بھارت کے نیراج چوپڑا کے جزباتی منظر کو نظر انداز کیاگیا۔
واضح رہے کہ بھارتی نیراج چوپڑا نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کر کے بھارت کا ایتھلیٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کا 100 سالہ خواب پورا کیا۔اس مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نےپانچویں پوزیشن حاصل کی تھی ۔
The most emotional moments at #Tokyo2020 !#StrongerTogether pic.twitter.com/tuSJb6JfAF
— Olympics (@Olympics) August 11, 2021