پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف ملک گیر جلسوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی نے جلسوں سے متعلق 21 اگست کو مشاورت کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی میں تمام جماعتوں سے 21 اگست تک جلسوں سے متعلق تجاویز مانگ لی گئی۔ کراچی کے بعد دیگر شہروں میں جلسہ کرکے حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کیا جائے گا۔
سٹیرنگ کمیٹی میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کی خالی نشستوں پر نئے امیدواروں کے ناموں پر مشاورت ہوگی۔سٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں کو 28 اگست کے سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔سربراہی اجلاس میں سٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹوکیو اولپمپکس میں ہار جیت کے بعد کھلاڑیوں کے جذباتی مناظر کی ویڈیو جاری ۔بھارت نظر انداز