چیف جسٹس کا تاریخی اقدام،پہلی خاتون جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیف جسٹس گلزاراحمد کا تاریخی اقدام،لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب لیا ،چیف جسٹس گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 9 ستمبر کو طلب کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس مشیر عالم 17 اگست کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے،جسٹس عائشہ ملک کو خالی ہونے والی نشست پر تعینات کیا جائے گا۔
تقرری کی صورت میں جسٹس عائشہ ملک پاکستان کی عدالتی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: واہ کینٹ کے علاقے میں زوردار دھماکا، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے