تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔۔وزیر اعظم کو بریفنگ

Aug 12, 2021 | 20:51:PM

  (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 807 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بنک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک منصوبے کی تعمیر کے لئے مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں،منصوبہ محض 3 سال کی قلیل مدت میں 2024 تک مکمل کر لیا جائے گا۔منصوبے کا بنیادی مقصدمستقبل میں تربیلا ڈیم کو مٹی بھرنے کے خطرات سے محفوظ بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ پراجیکٹ کی بدولت تربیلا ڈیم سے زرعی مقاصد کے لئے پائیدار بنیاد پر پانی کی دستیابی جاری رہے گی۔ پانچویں توسیعی منصوبے سے 1530 میگاواٹ ماحول دوست اور سستی پن بجلی بھی حاصل ہو گی۔


انہوں نے کہامنصوبہ ہر سال نیشنل گرڈ کو ایک ارب 34 کروڑ یونٹ سستی بجلی مہیا کرے گا، اس منصوبے کی تعمیر کی بدولت 3 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو ں گے،منصوبے کی بدولت تربیلا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 888 میگاواٹ سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی، توسیعی منصوبہ پاکستان کی پانی، خوراک اور توانائی کی اہم ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزراءعمر ایوب اور چوہدری مونس الٰہی ، وزیر مملکت فرخ حبیب، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان بھی موجود تھے۔
 یہ بھی پڑھیں۔نمرہ خان کے سابق شوہر نےطلاق سےمتعلق کیا کہا؟جانئیے

مزیدخبریں